• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے کوئٹہ شہر کو بڑی تباہی سے بچایا ہے، سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہم نے کوئٹہ شہر کو ایک بڑی تباہی سے بچایا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کے دوران سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے ان دہشت گردوں کو فنڈنگ کون کرتا ہے، ہم نے کوئٹہ شہر کو ایک بڑی تباہی سے بچایا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ ہم نے بلوچستان میں میرٹ پر بھرتیاں کی ہیں، ہم نے یوتھ کے کاروبار کے مواقع کے لیے پروگرام شروع کیا۔

قومی خبریں سے مزید