کراچی میں آئندہ ایک سے 3 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قریبی ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت بارشوں کی پیشگوئی پر ہنگامی اجلاس ہوا۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں، اداروں کے درمیان قریبی رابطہ مؤثر بنانے پر زور دیا اور کہا کہ شہریوں کا تحفظ اور نقصانات کو کم سے کم کرنا اولین ترجیح ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں ممکنہ مون سون بارشوں سے نمٹنے کےلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔