• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ای ڈی کے طالبعلم نے یونیورسٹی کے شوکاز پر جواب جمع کروا دیا

این ای ڈی یونیورسٹی : فائل فوٹو
این ای ڈی یونیورسٹی : فائل فوٹو 

کراچی میں جامعہ این ای ڈی کے طالب علم  ضعیم الرحمان نے انتظامیہ کی جانب سے شو کاز نوٹس ملنے پر جواب جمع کروا دیا۔

طالبعلم ضعیم الرحمان  کا کہنا ہے کہ شوکاز کے جواب میں طلبہ کے حقوق سمیت معاملات کو اجاگر کیا، یونیورسٹی انتظامیہ نے شو کاز جاری کرکے میرا کیریئر داؤ پر لگایا۔

این ای ڈی یونیورسٹی انتظامیہ نے داخلہ پالیسی پر سوال اٹھانے پر طالبعلم کو شوکاز جاری کیا تھا، ویڈیو کو پالیسی کے خلاف، بدنام کرنے کی کوشش کہتے ہوئے شوکاز جاری کیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ ایک ہفتے میں جواب جمع نہ کروانے پر طالب علم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب وائس چانسلر جامعہ این ای ڈی محمد طفیل نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ شوکاز طالب علم کو سوشل میڈیا پر جامعہ کا برا تاثر دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ جامعہ میں طلبہ ہر قسم کی ویڈیو بنا سکتے ہیں لیکن جامعہ کی ساکھ کو متاثر نہ کریں۔ این ای ڈی میں تمام طلبہ تنظیموں پر پابندی ہے۔

وائس چانسلر جامعہ این ای ڈی محمد طفیل نے کہا کہ میرا آفس موجود ہے، طلبہ میرے پاس آسکتے ہیں مسائل پر بات کر سکتے ہیں،  طالبعلم نے میرے پاس آنے کے بجائے سوشل میڈیا پر جامعہ کی ساکھ کو متاثر کیا۔

محمد طفیل نے کہا کہ ایک ہی طالب علم کو شوکاز جاری کیا ہے، ہر کسی کو آزادی رائے کا حق ہے، لیکن پہلے آکر بات تو کریں، طالب علم کو مسائل تھے وہ آکر بات کرتا اس سے جامعہ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، طلبہ ہرقسم کی ویڈیو بنا سکتے ہیں لیکن جامعہ کی ساکھ کو متاثر نہ کریں۔

قومی خبریں سے مزید