• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں مسلسل بارش، فلائٹ آپریشن متاثر، 8 پروازیں منسوخ، 20 میں تاخیر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں مسلسل بارش سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 20 میں تاخیر ہوئی ہے۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق بارش کے دوران اسکردو اور دبئی سے کراچی پہنچی پروازیں لینڈ نہ کر سکیں، اسکردو کی پرواز پی کے 456 کو متبادل ایئر پورٹ پر بھیج دیا گیا جبکہ دبئی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 3 35 کو ملتان بھیج دیا گیا۔

فلائٹ آپریشن کے مطابق کراچی و اسلام آباد کی 4 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے ،جدہ، دبئی، شارجہ، ابوظبی، کولمبو سے کراچی کی پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔

کراچی سے مدینہ، دبئی، پشاور، ٹورنٹو، جدہ کی پروازوں میں 1 سے 5 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے، کراچی تا کوئٹہ قومی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی کے 310، 311 منسوخ کر دی گئیں۔

کراچی و اسلام آباد کی قومی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی کے 308، 309 بھی منسوخ کر دی گئیں، کراچی سے سکھر کی 2 پروازوں پی کے 536، 537 کو بھی منسوخ کر دیا گیا، کراچی و دبئی کی 2 پروازیں اور نجی ایئر لائن کی 2 شیڈول پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید