• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اپنے دو بچوں کو قتل کرنیوالی ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس میں خاتون کی جانب سے اپنے دو بچوں کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے ملزمہ ادیبہ کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کر دیا۔

تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر دی۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمہ نے اتنا بڑا قدم کیسے اٹھایا معلوم کرنا ہے، پتہ لگانا ہے کہ کوئی اور تو ملوث نہیں۔ 

تفتیشی افسر نے کہا کہ آلۂ قتل کہاں سے خریدا اُس کے حوالے سے بھی تفتیش کرنی ہے۔ 

پولیس نے کہا کہ ملزمہ نے بچوں کا گلا کاٹ کر اپنے سابقہ شوہر کو خود اطلاع دی تھی، ملزمہ کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید