نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سندھ میں شدید بارش اور ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری کر دی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کا امکان ہے، کراچی، ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھر پارکر، حیدر آباد، نوابشاہ اور دادو متاثر ہوسکتے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق خیر پور، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، شکار پور، جیکب آباد اور کشمور بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا حالیہ سسٹم اگلے دو سے تین دن تک جاری رہ سکتا ہے، شدید بارشیں سندھ کے مختلف حصوں میں اچانک سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق کراچی، حیدر آباد اور دیگر ساحلی یا نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہو سکتا ہے، شہری نشیبی علاقوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں، انتظامیہ نکاسیٔ آب یقینی بنائے۔