• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کی تمام بڑی شاہراہوں سے پانی کی نکاسی مکمل، میئر کراچی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کی تمام بڑی شاہراہوں سے پانی کی نکاسی کرکے انہیں کلیئر کردیا گیا ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں میئر کراچی نے کہا کہ جہاں جہاں ابھی مسائل ہیں ان سے نمٹا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے نالے 40 ملی میٹر بارش کی گنجائش والے ہیں، کراچی میں 170 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے نالوں کی صفائی نہ ہونے کا الزام بھی مسترد کردیا اور کہا کہ نالوں کی صفائی نہیں ہوئی تو پانی کی نکاسی کیسے ہوئی۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر شہر کی صورتحال قدرے بہتر ہے، مختلف علاقوں میں بجلی بندش کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید