• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ملیر اور شارع فیصل پر بدترین ٹریفک جام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں پورٹ قاسم سے نیشنل ہائی وے پر آنے والی ہیوی ٹریفک اور ٹریلرز کی وجہ سے ملیر اور شارع فیصل پر بدترین ٹریفک جام ہے۔

گاڑیوں میں موجود افراد نے ساری رات سڑک پر گزاری۔ ڈرگ روڈ، ناتھا خان پل کے قریب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ملیر ہالٹ سے ملیر پندرہ تک ہیوی ٹریفک نے صورتحال مزید خراب کردی ہے۔

دوسری جانب شارع فیصل کا کارساز سے ایئرپورٹ جانے والا ٹریک بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

قومی خبریں سے مزید