• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے فیصلے سے سازش کا بیانیہ دفن ہوگیا: بانی پی ٹی آئی کے وکیل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی کے  وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے سازش کا بیانیہ دفن ہوگیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے فیصلے سے یہ سمجھ آگیا کہ بانی بے گناہ ہیں، ان کو جیل میں رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

خالد یوسف چوہدری کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے تمام مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ القادر کیس کی ضمانت 7 ماہ سے ابھی تک زیرِ سماعت ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے زبانی فیصلہ سنا دیا اور بانی تحریک انصاف کی 8 مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

قومی خبریں سے مزید