سینیٹر فیصل واوڈا نے پاکستان کی ترقی اور بقاء کے لیے نئے صوبے بنانے کی تجویز دی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے نئے صوبے بنانے کی تجویز دی، جس سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت حسین نے بھی اتفاق کیا، تاہم سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے نئے صوبے بنانے کی تجویز کی مخالفت کی۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ کی اکثریت نئے صوبے نہیں چاہتی اور سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں کے لیے کبھی قرار داد پاس نہیں کی اور نہ ہی کسی نے اس حوالے سےبات کی ہے۔
سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کےلیے نامزد کرنے کا مطلب یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی پارٹی کے رہنماؤں پر اعتماد نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سال نظر آ رہا ہے، کسی پارٹی کے پاس بیانیہ نہیں 2026 میں تمام جماعتیں بیانیہ بنانے کی کوشش کریں گی۔