• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پٹاخوں کے گودام میں دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی، 33 زخمی

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر پٹاخے بنانے کے کارخانے اور گودام میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی جبکہ 33 افراد زخمی ہیں۔

آگ پر فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔

دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، قریب موجود گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

پولیس نے گودام کے مالکان کو شامل تفتیش کرلیا، وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں ایسے گوداموں کی اجازت نہیں، ذمے داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اس سے قبل سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ فرخ رضا کا کہنا تھا کہ آتش بازی کے گودام میں دھماکا ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ہوا ہے، ایسٹ پولیس پریڈی پولیس کو ہر ممکن امداد فراہم کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید