محکمہ موسمیات نے کراچی میں 18 سے 22 اگست کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 235 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اولڈ ائیرپورٹ پر 205 ملی میٹر اورجناح ٹرمینل پر 184.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شارع فیصل پر 202، ماڑی پور میں 153، یونیورسٹی روڈ پر 189، نارتھ کراچی میں 166.6، اورنگی ٹاون 205 ، ناظم آباد میں 204، ڈی ایچ اے میں173 اور سعدی ٹاون میں 213 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرجانی میں 194، کیماڑی میں 222، گلشن معمار میں 152.5 اور کورنگی 195ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔