وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کےلیے نوجوانوں کو چاروں صوبوں سے میرٹ پر منتخب کیا گیا، زرعی شعبے میں چین کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ جدید زرعی ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی اولین ترجیح ہے۔
زرعی شعبے میں تربیت کے لیے پاکستانی طلباء کو چین بھیجنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ذہین طلباء کو زرعی شعبے میں تربیت کےلیے بھیجنے پر خوشی ہے۔
اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ زرعی شعبے میں طلباء کی تربیت کے دور رس نتائج ہوں گے، زراعت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ پاکستانی معیشت مستحکم ہوئی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا، چین پاکستان کی تیز ترین ترقی کے لیے ساتھ دیتا رہے گا۔