وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مون سون بارشوں کے 8ویں اسپیل کےلیے امدادی ٹیمیں متعین کرنے کی ہدایت کی۔
مریم نواز نے 23 اگست سے شروع ہونے والے اسپیل کےلیے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں پیشگی انتظامات کا حکم دیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، گجرات اور گوجرانوالہ میں انتظامات کیے جائیں۔
مریم نواز نے سیلاب متاثرین کےعلاج کےلیے کلینک آن ویل اور فیلڈ اسپتال متعین کرنے کا حکم دیا اور اس بارے میں کمشنر، ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کو دریاؤں کی گزرگاہوں میں مقیم آبادیوں کے فوری انخلا اور دریائے جہلم اور چناب سے ملحقہ علاقوں میں انتظامات کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دیا کہ راوی اور ستلج سے ملحقہ علاقوں میں خصوصی انتظامات کیے جائیں، پی ڈی ایم اے کے پیشگی الرٹس، قواعد و ضوابط اور ہدایات پر عملدرآمد محکمے یقینی بنائیں۔