پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی20 کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی، تیاری بہت اچھی ہو رہی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے دبئی میں دوسرا ٹریننگ سیشن کیا، اس موقع پر شاہین آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ ایشیا کپ میں بڑا میچ ہے، تیاری کافی اچھی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل نائٹ میں بھی پریکٹس کی ہے، 3 ملکی سیریز بھی ایشیا کپ کے لیے مدد گار ثابت ہوگی، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔
فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ایشیا کپ اور ٹرائی سیریز کےلیے تیاری اور بھی اچھی ہو سکتی ہے، اس سے پہلے کبھی ٹیم اتنی جلدی تیاری کے لیے نہیں آئی ہو گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ پہلا ٹارگٹ 3 ملکی سیریز اور اس کے بعد ایشیا کپ ہدف ہے، یہ نوجوان بھی ہمارے کھلاڑی ہیں، انہیں بھی سپورٹ کرنا چاہے۔
شاہین آفریدی نے یہ بھی کہا کہ ٹیم میں یکجہتی سے متعلق باتیں باہر سے سنتے ہیں، ٹیم میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے، فیملی میں بھی چھوٹی چیزیں ہو جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان ورلڈ کلاس پلیئر ہیں، دونوں نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے، آئندہ بھی کھیلیں گے۔