وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے بارشوں کے دوران خطرناک قرار دی گئی عمارتوں میں تدریس کا عمل روک دیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے تمام ڈائریکٹرز اسکول ایجوکیشن کو تفصیلات کے لیے خط لکھا ہے اور متاثرہ اسکولوں کی مرمت کےلیے انتظامیہ سے تفصیلات طلب کی ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ سندھ کی تمام ڈویژنوں سے تفصیلات دی جائیں اور اسکولوں کے تدریسی عمل کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔
محکمہ تعلیم سندھ کے خط میں مزید کہا گیا کہ حالیہ بارشوں سے اسکولوں کی عمارتوں کو مختلف اضلاع میں کافی نقصان پہنچا ہے، متاثرہ اسکولوں کے حوالے سے 7 دن کے اندر تفصیلات جمع کرائی جائیں۔