• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی اور ترجمان حکومتِ سندھ کے گھر ڈکیتی، ضیاء لنجار کا ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا حکم

وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار—فائل فوٹو
وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایس ایس پی توحید میمن اور ترجمان حکومت سندھ سیدہ اقربا کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، جس پر وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

وزیرِ داخلہ سندھ کے دفتر کے مطابق وزیرِ داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے ہدایت کی ہے کہ ایس ایس پی ساؤتھ فی الفور ابتدائی پولیس کارروائی سے آگاہ کریں۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ساؤتھ میں پولیس سیکیورٹی پلان پر مشتمل حکمتِ عملی اور لائحہ عمل کی تفصیلات سے آگاہی دی جائے، ضلعی سطح پر انٹیلیجنس کو بڑھاتے ہوئے ڈاکوؤں کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ علاقے میں دستیاب سی سی ٹی وی کیمروں کی ممکنہ فوٹیج کو تفتیش کا حصہ بنایا جائے، واقعے کی تفتیش اور پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے۔

قومی خبریں سے مزید