• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 ارب کی حب نہر کاغذ سے بنائی تھی کیا؟ سیف الدین ایڈووکیٹ

اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین ایڈووکیٹ—فائل فوٹو
اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین ایڈووکیٹ—فائل فوٹو

کراچی واٹر کارپوریشن کے حب کینال کو نقصان پہنچنے کے بیان پر اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین ایڈووکیٹ نے اپنے ردِعمل میں کہا کہ حب کینال کا معیار کراچی کی حالیہ بارشوں میں مزید کھل کر سامنے آ گیا۔

سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سپلائی 100 کے بجائے 40 ایم جی ڈی کی جا رہی ہے، 12 ارب کی حب نہر کاغذ سے بنائی تھی کیا؟

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پرانی نہر کے پانی کو نئی نہر میں ڈالنے سے پانی دگنا کیسے ہوتا ہے یہ فارمولا نہیں بتایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افتتاح سے 3 روز قبل ہم نے دورہ کر کے بتایا تھا کہ نہ نہر پوری بنی ہے اور نہ ہی کام معیاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید