نائب وزیرِ اعظم اور وفاقی وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن و سابق وزیرِ اعظم بنگلا دیش بیگم خالدہ ضیاء سے ملاقات کی ہے۔
دورے کے دوران اسحاق ڈار نے بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے بعد ڈھاکا میں خالدہ ضیاء سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخر الاسلام بھی موجود تھے۔
اسحاق ڈار اور خالدہ ضیاء کی ملاقات میں باہمی تعلقات، سیاسی اور اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی۔
اسحاق ڈار نے وزیرِاعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کی جانب سے بیگم خالدہ ضیاء کی صحت و عافیت کے لیے نیک خواہشات پہنچائیں۔