• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: انڈر پاس میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، بس ڈرائیور گرفتار

جنگ فوٹوز
جنگ فوٹوز

کراچی میں ڈرگ روڈ کے انڈر پاس کے اندر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 ریسکیو کے حکام کے مطابق حادثے میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو کے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ نامعلوم گاڑی اور موٹر سائیکلوں کی ٹکر کے باعث پیش آیا۔

دوسری جانب پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ بننے والے فرار افراد کی تلاش جاری ہے۔

 ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ کا کہنا ہے کہ حادثہ مسافر بس کی ٹکر کے باعث پیش آیا، بس کو ناتھاخان سے تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید