شاعر: رضی الدّین رضی
صفحات: 120، قیمت: 600روپے
ناشر : گردو پیش پبلی کیشنز، ملتان روڈ، لاہور۔
فون نمبر: 6780423-0318
رضی الدین رضی بہت فعال آدمی ہیں، خود بھی متحرّک رہتے ہیں اور دوسروں کو بھی متحرّک رکھتے ہیں۔ اُن کا بنیادی حوالہ شاعری ہے، لیکن اچھے نثر نگار بھی ہیں۔ اُن کے زیرِ نظر شعری مجموعے کا پہلا ایڈیشن 1995ء میں شائع ہوا تھا، دوسرا ایڈیشن کچھ اضافوں کے ساتھ اب منظرِ عام پر آیا ہے، جس میں 30سال پہلے کی گئی شاعری آج بھی ترو تازہ دِکھائی دیتی ہے۔
جس کتاب پر ڈاکٹر وزیر آغا اور ڈاکڑ عرش صدیقی جیسی نابغۂ روزگار شخصیات نے لکھا ہو، اُسے کسی اور سند کی ضرورت نہیں۔ رضی الدین رضی صحافی بھی ہیں، اِس لیے اُن کی شاعری میں سماجی اور معاشرتی زندگی کی جھلکیاں بھی دِکھائی دیتی ہیں۔ زیرِ نظر مجموعے میں غزلوں کے علاوہ نظمیں اور ہائیکو بھی شامل ہیں۔