• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر : شاہ انصار الہٰ آبادی

صفحات: 240، ہدیہ: دعائے خیر

ناشر: ادبستانِ انصار، کراچی۔

فون نمبر: 1257241-0336

زیرِ نظر کتاب، پیرزادہ سیّد خالد حسین رضوی امروہوی نے مرتّب کی ہے، جو خود بھی ایک شاعر کی حیثیت سے نمایاں شناخت رکھتے ہیں۔ شاہ انصار الہٰ آبادی کا شمار برّصغیر کے نہایت معتبر شعرا میں ہوتا ہے۔ اُنہیں ایک بڑی تقریب میں’’شیخ النعت‘‘ کا خطاب بھی عطا کیا گیا تھا۔ وہ ایک روحانی بزرگ بھی تھے۔ بھارت اور پاکستان میں اُن کے شاگرد اور عقیدت مند بڑی تعداد میں موجود ہیں، لیکن اُن کی روایات کو صرف اور صرف پیرزادہ سیّد خالد حسن رضوی ہی نے زندہ رکھا ہوا ہے۔

اِس تناظر میں اگر اُنہیں شاہ صاحب کا جانشین کہا جائے، تو غلط نہ ہوگا۔ 2014ء میں خالد حسین رضوی نے شاہ صاحب کے 16مجموعہ ہائے نعت و مناقب یک جا کرکے’’کلیاتِ شاہ انصار الہٰ آبادی‘‘ شائع کی، جو 1040صفحات پر مشتمل تھی۔

زیرِ نظر کتاب، اُسی کلیات سے ایک انتخاب ہے، جس میں پانچ حمدیں، 46نعتیں اور 37مناقب شامل ہیں، جب کہ عمران القادری اور سیّد محمّد عظیم نے شاہ صاحب کو منظوم خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ علاوہ ازیں، شاہ انصار الہٰ آبادی کے فن اور شخصیت کے ضمن میں ڈاکٹر ریاض مجید، علّامہ اصغر درس، ڈاکٹر شہزاد احمد، سیّد صبیح الدّین رحمانی، پیرزادہ سیّد خالد حسن رضوی، سیّد یاسر رضوی اور ڈاکٹر سیّدہ قرۃ العین رضوی کے مضامین بھی شامل ہیں۔