• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کو بیرونی دوروں کی اجازت اور علی امین کو افغانستان سے بات سے روکنا کھلا تضاد ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف : فائل فوٹو
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف : فائل فوٹو 

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کو بیرونی دوروں کی اجازت اور علی امین کو افغانستان سے بات کرنے سے روکنا کھلا تضاد ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ جس طرح وزیر اعلیٰ پنجاب کو بیرونی دوروں کی اجازت ہے، اسی طرح وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بھی افغانستان سے رابطوں کا حق ہے۔

بیرسٹر سیف کے مطابق خیبر پختونخوا کے عوام امن چاہتے ہیں، اس کیلئے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کا مسئلہ براہِ راست افغانستان کی صورتحال سے جڑا ہوا ہے۔

مشیر اطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے بھیجے گئے ٹی او آرز پر وفاق نے اب تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

قومی خبریں سے مزید