• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکیب الحسن نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 500 وکٹیں مکمل کرلیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن نے ٹی ٹوئنٹی کیریئرمیں 500 وکٹیں مکمل کرلیں۔ ایسا کرنے والے وہ دنیا کے پانچویں بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے کریبین پریمیئر لیگ میں پاکستان کے محمد رضوان کو آئوٹ کرکے یہ سنگ میل عبور کیا ۔ شکیب نے 11رنز دے کر تین وکٹ لئے ، میچ ختم ہونے تک ان کی وکٹوں کی تعداد 502 ہوگئی ۔ رضوان کی ٹیم میں عباس کے علاوہ نسیم شاہ بھی تھے۔ نسیم نےدو اوورز میں 24 رنز دیئے اور وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ شکیب کے علاوہ راشد خان (660)، عمران طاہر، سنیل نارائن اور ڈوین براوو پانچ سو کلب میں شامل ہیں۔ شکیب الحسن یہ کارنامہ انجام دینے والے واحد ایسے آل راؤنڈر ہیں، جنہوں نے اس فارمیٹ میں 7 ہزار رنز بھی بنا رکھے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید