کراچی (نیوز ڈیسک) ایئربس A320 طیاروں میں سافٹ ویئر خرابی، ہزاروں پروازیں معطل، سورج کی شعاعوں سے نظام متاثر، 6 ہزار طیارے حفاظتی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے لیے گراؤنڈ کیے گئے۔
5 ہزار 100 طیاروں کا مسئلہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ سے حل، 900 پرانے ماڈلز میں کمپیوٹرز کی مکمل تبدیلی لازمی کرنا ہوگی۔
ایئربس نے انکشاف کیا ہے کہ شدید شمسی شعاعیں بعض A320 سیریز کے طیاروں کے فلائٹ کنٹرول کمپیوٹرز کو متاثر کر سکتی ہیں، جس کے بعد دنیا بھر میں تقریباً 6 ہزار طیاروں کو ہنگامی طور پر گراؤنڈ کرکے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کیا گیا۔
کمپنی کے مطابق یہ مسئلہ اُس واقعے کی تحقیقات کے دوران سامنے آیا جس میں اکتوبر میں امریکہ اور میکسیکو کے درمیان پرواز کے دوران ایک JetBlue طیارہ اچانک نیچے آگیا اور کم از کم 15 مسافر زخمی ہوئے۔
ایئربس نے مزید بتایا کہ کمپنی کے A318، A319، A320 اور A321 ماڈلز متاثر ہیں، جن میں سے تقریباً 5 ہزار 100 طیاروں پر 3 گھنٹے کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کافی ہے۔