• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں 36 سال پرانی آئینی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ میں مروجہ انتخابی نظام کو غیر اسلامی قرار دینے، حدود آرڈیننس میں زنا کے جرم اور شہادتوں سے متعلق دائر تقریباً 36 سال پرانی آئینی درخواستوں  کی  سماعت  5 دسمبر کو ہوگی۔

وفاقی حکومت نے شرعی عدالت کے فیصلوں کے خلاف 89ء میں اپیلیں دائر کی تھیں جن کی سماعت کے لیے 5 رکنی شریعت اپیلیٹ بنچ تشکیل دے دیا گیا جو جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس شکیل احمد، شریعت اپیل بنچ کی ایڈہاک رکن، ڈاکٹر خالد مسعود اور ڈاکٹر قبلہ ایاز پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ شریعت اپیلیٹ بنچ کم و بیش ڈیڑھ سال بعد تشکیل دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید