خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ ڈی آئی خان کے گاؤں نائیویلہ میں پیش آیا جہاں گھریلو تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، فرار ملزمان کی تلاش اور واقعے پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔