• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ خان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، پی ٹی آئی میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، جس کے بعد پارٹی میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ضمنی الیکشن نہ لڑو جبکہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا۔

عظمیٰ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بہت ہی واضح پیغام تھا کہ ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرنا ہے، اگر ضمنی الیکشن لڑا تو ناجائز اور نااہل حکومت کو جواز مل جائے گا۔

پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی یا نہیں؟ تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

دوسری طرف بانی پی ٹی آئی کی دوسری بہن علیمہ خان نے سلمان اکرم راجا سے تلخ کلامی کی خبروں کو مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی سلمان اکرم راجا سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، وہ ان کی بہت عزت کرتی ہیں۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی میں ضمنی الیکشن لڑنے پر کوئی ایشو ہوا ہے، جو کچھ پولیٹیکل کمیٹی میں ہوا، اس کا جواب پولیٹیکل کمیٹی دے گی۔

قومی خبریں سے مزید