کراچی میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزراء ناصر شاہ اور شرجیل میمن نے ملاقات کی۔
ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔
ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور اور جاری منصوبوں سے متعلق گفتگو کی گئی۔
صدر آصف زرداری نے اس اہم ملاقات میں سندھ کے وزراء کو صوبے میں جاری کام جلد مکمل کرنے اور عوام کو ریلیف کی ہدایات دیں۔