• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ایوی ایشن گاکا کی 7 رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ سعودی ایوی ایشن گاکا کی 7 رکنی سیفٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی ٹیم پاکستان کے 7 بڑے ایئر پورٹس کا سیفٹی سیکیورٹی آڈٹ کرے گی۔  

ذرائع کے مطابق ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی سیفٹی سے متعلق جانچ پڑتال کی گئی، سعودی عرب جانے والی پروازوں میں مسافروں کے سامان کی اسکریننگ کی گئی۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز پر سامان لوڈ کرنے اور کارگو ہینڈلنگ کا آڈٹ بھی کیا گیا، سی اے اے حکام نے گاکا ٹیم کو ایئر پورٹ انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔ 

 ذرائع کے مطابق سعودی ایوی ایشن گاکا کی ٹیم جمعرات کو لاہور اور سیالکوٹ ایئر پورٹ کا آڈٹ کرے گی۔ دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، پشاور، اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ کا بھی آڈٹ کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید