رائیونڈ میں 30 روپے پر لڑائی کے دوران 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
لاہور سے پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کی گرفتاری پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس پی صدر سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق دہرے قتل کا واقعہ 21 اگست کو رائیونڈ میں پیش آیا تھا، پھل فروش ملزمان نے معمولی تنازع پر دو بھائیوں کو تشدد کرکے قتل کیا۔