• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مسلم لیگ اسکاٹ لینڈ کا صحافی رئیس انصاری کے اعزاز میں عشائیہ

پاکستان مسلم لیگ اسکاٹ لینڈ کے صدر مرزا امین نے پاکستان کے معروف صحافی اور دانشور رئیس انصاری کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا۔ 

گلاسگو کے ڈپٹی ٹو لارڈ مئیر حنیف راجہ، برٹش پارلیمینٹ کے ممبر ڈاکٹر زبیر اور دیگر اہم شخصیات نے عشائیہ میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رئیس انصاری نے برطانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی زمانے میں نہایت بے سرو سامانی کے عالم میں ایک دیار غیر میں آ کر آباد ہونے والے ان افراد نے اپنی شبانہ روز محنت و صلاحیتوں کے باعث ایک قابل فخر مقام حاصل کیا۔

اب اُن افراد کی دوسری اور تیسری نسل کے بچے ڈاکٹر، انجینئر، آئی ٹی ایکسپرٹ بن کر مقامی معاشرے کے ہر شعبے میں ایک قابل ذکر کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ سیاسی میدان میں بھی اب ان کا ایک نمایاں مقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم یہ پاکستانی نہ صرف ہر سال 38 بلین ڈالرز کا زر مبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں بلکہ وہاں مقیم لاکھوں خاندانوں کی کفالت بھی کرتے ہیں۔ 

رئیس انصاری نے کہا کہ جہاں پر یہ شاندار کامیاباں ہیں، وہاں پر چند بڑے چیلنجز بھی ہیں، ہم کو اپنی نئی نسل کا پاکستان، اپنے مذہب اور ثقافت سے رشتہ جوڑے رکھنا ہے، بد قسمتی سے بعض والدین کی کوتاہیو ں کے باعث ہمارے چند بچے جرائم کی راہ پر چلے گئے ہیں۔


قومی خبریں سے مزید