• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب کی تباہ کاریاں، یو این کی پاکستان کیلئے 6 لاکھ ڈالر کی امداد

اقوام متحدہ نے پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے 6 لاکھ امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد جاری کردی۔

یو این سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو این نے ہنگامی امدادی فنڈ سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد جاری کی۔

پاکستان میں گذشتہ دس روز کے دوران بارشوں، سیلاب سے 400 افراد جاں بحق، 190 سے زائد زخمی اور 20 ہزار سے زائد بےگھر ہوئے۔

سیلاب متاثرین کو پناہ گاہوں، طبی امداد، روزگار کے لیے نقد معاونت، حفظانِ صحت کے سامان، پینے کے صاف پانی، خصوصاً خواتین اور بچیوں کے تحفظ کے اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

پاکستان میں حکام اقوامِ متحدہ اور مقامی شراکت داروں کی مدد سے امدادی کارروائیوں کی قیادت کر رہے ہیں۔

پاکستانی حکام کے مطابق 26 جون سے جاری مون سون بارشوں، سیلاب سے بہت زیادہ تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور اب تک 798 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید