کراچی میں چوری کی انوکھی واردات دیکھنے میں آئی ہے جہاں قیمتی گاڑی میں چور دودھ سے بھری 4 ٹینکیاں لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز بھینس کالونی روڈ نمبر 8 پر ہونے والی اس انوکھی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔
علاقے میں دودھ سے بھری ٹینکیاں باڑے کے باہر رکھی ہوئی تھیں جسے کار سوار ملزمان لے کر باآسانی فرار ہوگئے۔
پولیس کو اس حوالے سے متاثرہ افراد نے آگاہ کردیا ہے۔