• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے ستلج کی صورتِحال پاکستان کیخلاف سازش کی کوشش ہے: مرتضیٰ وہاب

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ دریائے ستلج میں جو صورتِ حال ہے وہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے کی کوشش ہے۔

میئر کراچی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستانی عوام سے اظہار یکجہتی کرنا چاہوں گا۔ اس تکلیف میں پنجاب کے تمام بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو جو سپورٹ چاہیے بلدیہ عظمیٰ کراچی تعاون کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں بارش کی صورتِ حال سے باہر آگئے ہیں۔ ابھی اس شہر میں خطرناک بارش کی پیشگوئی نہیں ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ بارش کے بعد سڑکوں کی مرمت اور بحالی کا کام کرنے کی ضرورت ہے۔ 

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بارش کے دنوں میں کوئی اچھی چیز ہو رہی تھی کون کریڈٹ لے رہا تھا سب نے دیکھا۔ ہر شہری کو پتہ ہونا چاہیے اس کی سرکار کیا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کارکردگی سے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہتی ہے، یہ جاننا چاہتی ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دائرہ اختیار میں کیا کیا چیزیں ہیں۔ ہم نے تمام تفصیلات ہر شہری تک پہچانے کے لیے ویب سائٹس کو اپ گریڈ کیا ہے، جہاں بلدیہ عظمیٰ سے منسلک تمام چیزیں پبلک کردی گئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو پتہ ہونا چاہیے کون سی سڑک کے ایم سی کی ہے یا نہیں، 106 سڑکوں کی تفصیلات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی تمام کنٹریکٹ کی تفصیلات ڈال دی ہیں، کلک کے تحت بڑے بڑے منصوبوں کی تفصیلات پبلک کر دی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کے ساتوں اضلاع میں الگ الگ طرح کے کنٹریکٹ دیے ہیں، جہاں سڑک ٹوٹی ہوگی کنٹریکٹر اس کی مرمت کرےگا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ان شاءاللّٰہ ہماری ٹیم ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائے گی، 1339 کے اوپر شہریوں کی شکایات 106 سڑکوں سے متعلق سنی جائیں گی، کام کرنے کا آغاز پیر سے شروع کردیا جائے گا، 60 روز میں سڑکوں کا کام مکمل کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان شاءاللّٰہ ویب سائٹ پر تمام تفصیلات کو روزانہ کی بنیادوں پر پبلک کریں گے، سڑکوں اور اسٹریٹ لائٹس کا کنٹریکٹ دیا ہے۔ گلی محلوں کے لیے ڈیولپمنٹ اسکیم ہم نے منظور کروائی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید