• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سیلابی تباہی بھارت میں شدید بارشوں کے باعث ہوئی، پی ڈی ایم اے پنجاب

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ مون سون کے آٹھویں اسپیل میں اب تک 17 افراد جاں بحق اور 1652 مویشی ڈوب چکے ہیں۔ پاکستان میں یہ تباہی بھارت میں شدید بارشوں کے باعث ہوئی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا کہ راوی میں دو لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے جو 39 سال بعد آیا ہے۔ بعض ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تین سے چار فٹ پانی داخل ہوگیا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ ان سوسائٹیز کو خالی کرا لیا گیا ہے، ہیڈ قادر آباد پر دس لاکھ 77 ہزار کیوسک پانی گزرا، تاہم اب بیراج محفوظ ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ اگلے چند گھنٹے چنیوٹ اور جھنگ کے لیے اہم ہیں جہاں آٹھ سے نو لاکھ کیوسک پانی گزرنے کا امکان ہے۔ نو اضلاع میں فوج طلب کی ہے، 255 ریلیف کیمپ قائم ہیں اور 18 اضلاع میں امدادی سامان پہنچا دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید