ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کےلیے 30 لاکھ ڈالرز کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کے صدر نے فلڈ ریلیف کے لیے 3 ملین ڈالرز کی ایمرجنسی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق صدر اے ڈی بی نے لاہور کے دریائے راوی کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔
صدر اے ڈی بی نے پاکستان میں شدید مون سون بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔