کراچی میں 11 اور 12ربیع الاوّل کو ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کردی گئی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق سڑکوں اور لنک روڈ پر جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد ہوگا، شہریوں کے تحفظ کیلئے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ 12 ربیع الاوّل (عید میلاد النبیؐ) 6 ستمبر بروز ہفتے کو ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔