• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی نظر میں بھارت کے مقابلے پاکستان پسندیدہ ملک، امریکی اخبار

پاک بھارت جنگ بندی پر بھارتی وزیر اعظم مودی کے ردعمل نے امریکی صدر ٹرمپ کو ایسا مشتعل کیا کہ امریکی حکومت کی نظر میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان پسندیدہ ملک کا درجہ اختیار کرگیا۔ 

امریکی اخبار کے مطابق اسٹریٹیجک آؤٹ لُک میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مستقل مزاجی نے ٹرمپ کو بہت متاثر کیا۔ 

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشتگرد قرار دیا جانا مودی کو وارننگ ہے کہ وہ پاکستان میں مداخلت سے باز رہے۔ 

اخبار نے لکھا کہ اس صورتحال میں یہ دیکھنا بھی باقی ہے کہ آیا نریندر مودی دنیا کے طاقتور ترین شخص سے جھگڑا مول لیتے ہیں یا نہیں؟

قومی خبریں سے مزید