کراچی کے علاقے غریب آباد ریلوے پھاٹک کے قریب بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، جھگڑے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران نامعلوم افراد نے جھگیوں میں آگ لگادی جس سے 4 جھگیاں جل گئیں۔
اطلاع پر فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ پولیس نے تفتیش کا عمل شروع کردیا۔