دریائے چناب کا سیلابی ریلا سیالکوٹ، وزیر آباد اور چنیوٹ میں تباہی مچانے کے بعد جھنگ میں داخل ہوگیا، جھنگ میں 180 دیہات ڈوب گئے۔
متاثرین خواتین اور بچوں سمیت کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔
متاثرین کہتے ہیں کھانے پینے کے لیے بھی کچھ نہیں، کوئی مدد کو نہیں آیا۔
سیلاب سے سیکڑوں ایکڑ پر فصلیں تباہ ہوگئیں، رابطہ سڑکیں پانی میں غائب ہوگئیں۔
پھنسے ہوئے لوگوں کو کشتیوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
ملتان میں سیلاب سے تحصیل شجاع آباد کی فصلوں میں پانی داخل ہوگیا، جس سے 140 دیہات پانی سے متاثر ہوئے۔