• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کیلئے سوگوار دن ہے: محسن نقوی

وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو
وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کے لیے سوگوار دن ہے۔

ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر ہر پاکستانی ایرانیوں کی طرح غم سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، شہری قانون ہاتھ میں نہ لیں، احتجاج پُرامن انداز میں ریکارڈ کروائیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے، ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللّٰہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایران کی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زیر زمین بینکر میں تھے، آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے کمپاؤنڈ پر 30 بم گرائے گئے۔ ایرانی سپریم لیڈر درجنوں ساتھیوں سمیت مارے گئے۔

قومی خبریں سے مزید