• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، پڑوسی ملک سے عسکری تربیت یافتہ 5 دہشتگرد گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نےپڑوسی ملک سے عسکری تربیت یافتہ 5 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

سی ٹی ڈی نے ملزمان گرفتار کر کے کراچی کو بڑی دہشت گردی کے منصوبے سے بچا لیا۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے منگھو پیر اور کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کے قریب کارروائیاں کیں اور فتنہ الخوارج اور کالعدم القاعدہ برصغیر کے 5 کارندے گرفتار کر لیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں اللّٰہ نور اور سرفراز کا تعلق کالعدم فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) سے ہے جبکہ سلیم، جہانزیب اور امداد اللّٰہ کا تعلق کالعدم القاعدہ سے ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزمان پڑوسی ملک سے عسکری تربیت یافتہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید