ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ تریموں ہیڈورکس پر آج 9 لاکھ کیوسک کا ریلا پہنچنے کا امکان ہے۔
عرفان علی نے کہا کہ سدھنائی کے مقام پر خطرہ بڑھا تو ہمیں شگاف ڈالنا پڑے گا۔
ہیڈ محمد والا پر 8 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا پہنچے گا، ضرورت پڑنے پر ہیڈ محمد والا پر بھی شگاف ڈالنا پڑ سکتا ہے۔
بھارت نےسلال ڈیم سے متعلق آفیشل معلومات نہیں دیں، سلال ڈیم ہیڈمرالہ سے78 کلومیٹر دور ہے، ابھی تصدیق نہیں کر سکتے کہ ہیڈمرالہ پرکتنا پانی آئے گا۔