وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر وائلڈ لائف رینجرز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ہنگامی آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق سیلاب زدہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں اب تک مجموعی طور پر 8 ہرنوں کو بچایا جا چکا ہے جن کا اب ویٹرنری کیمپوں میں معائنہ اور علاج کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیالکوٹ میں 26 اگست کو سرحد پار سے سیلابی پانی میں بہہ کر آنے والے ہرنوں کے ایک جوڑے کو بچا گیا۔
ذرائع کے مطابق نارووال سے 27 اگست کو ایک زخمی اور حاملہ ہرن کو بچایا گیا اور اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ 27 اگست کو شکر گڑھ سے ایک نابالغ ہرن کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
اس کے علاوہ 28 اگست کو مریدکے، وزیر آباد اور منڈی بہاؤالدین میں کیے گئے ریسکیو آپریشنز کے دوران 3 نر اور 2 مادہ ہرنوں کو بچایا گیا۔