• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے دریاؤں میں ابھی بھی طغیانی کی صورتحال ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پروونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں ابھی بھی طغیانی کی صورتِ حال ہے، شہری آبادیوں کو بچانے کے لیے بندوں میں شگاف ڈالے جا سکتے ہیں۔

سیلاب کی صورتِ حال پر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہیڈ محمد والا پر ہر قسم کی ٹریفک روک دی گئی ہے، پانی اس وقت بہاولپور اور بہاولنگر میں داخل ہو چکا ہے۔

عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ سیلاب سے اب تک 3243 موضع جات اور دیہات متاثر ہو چکے ہیں، سیلاب سے اب تک 24 لاکھ 52 ہزار 185 لوگ متاثر ہو چکے ہیں، اُمید ہے 5 ستمبر تک بڑا ریلا پنجند کے مقام پر پہچنے گا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ہیڈ بلوکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 37 ہراز ہے، دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے اور چناب سے ریلا ہیڈ تریموں سے آج رات ملتان پہنچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے 24 گھنٹے ہیڈ سدھنائی پر بہت اہم ہیں، ہیڈ سدھنائی پر سطح بڑھی تو پیر محل اور خانیوال کے علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید