• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیمنٹ کی مقامی کھپت 10.33 فیصد بڑھ گئی، سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے مطابق رواں سال اگست میں 38 لاکھ 46 ہزار ٹن سیمنٹ فروخت ہوا۔ 

کراچی سے ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق سمینٹ کی کھپت اگست 2024 کے مقابلے میں 12.45فیصد زائد رہی، سیمنٹ کی مقامی کھپت گزشتہ اگست سے 10.33 فیصد بڑھ کر 31 لاکھ ٹن رہی۔ 

اعلامیہ کے مطابق اگست میں سیمنٹ کی برآمد 22 فیصد اضافے سے 7 لاکھ 49 ہزار ٹن رہی، مالی سال کے پہلے دو ماہ سیمنٹ کی کھپت 21 فیصد بڑھ کر 78.47 لاکھ ٹن رہی۔

اعلامیہ کے مطابق جولائی اور اگست میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 14.25 فیصد اضافے سے 60.9 لاکھ ٹن رہی۔

ترجمان اے پی سی ایم اے کے مطابق ملک بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مشکل میں ہے۔ سیمنٹ پر ٹیکس کم کر کے متاثرہ علاقوں کی بحالی کی لاگت کم کی جائے۔

تجارتی خبریں سے مزید