• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 1 لاکھ 67 ہزار کی حد بھی بحال نہ رہ سکی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 1613 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 66 ہزار 77 پوائنٹس پر آ گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 69 ہزار 237 کی بلندی تک بھی پہنچا جبکہ 1 لاکھ 66 ہزار 66 کی نچلی سطح تک بھی آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 54 پیسے کا ہوگیا۔

تجارتی خبریں سے مزید