پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فرخ سبزواری نے کہا ہے کہ جنوری کی اپنی بلند ترین سطح سے مارکیٹ نیچے آئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ شرحِ سود میں کمی اور سیاسی صورتِ حال مارکیٹ پر اثر انداز ہیں۔
فرخ سبزواری کا کہنا ہے کہ ریکوڈک کی صورتِ حال، کمپنی کے نتائج بھی مارکیٹ پر اثر انداز ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران و امریکا کی صورتِ حال سے تیل کی قیمتیں کیا اثر لیں گی، یہ بھی معمہ ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج منفی آغاز ہوا ہے۔
پی ایس ایکس کے 100 انڈیکس میں 633 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 72 ہزار 536 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔