• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے پاس 2 ارب ڈالر مالیت کے چاول کے ذخائر موجود ہیں، حکام وزارت تجارت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس 2 ارب ڈالر مالیت کے چاول کے ذخائر موجود ہیں، رئیل اسٹیٹ کا پیسہ بھی چاول کی خریداری میں اسٹاکسٹ نے استعمال کیا۔

چیئرمین کمیٹی جاوید حنیف خان نے اجلاس میں سوال کیا کہ رائس ایکسپورٹرز کو ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ سے 15 ارب روپے کس طرح جاری ہوئے؟ نئے بورڈ کی تشکیل سے دو دن پہلے کس نے منظوری دی؟

حکام وزارت تجارت نے کہا کہ چاول کی برآمدات کیلئے ان کو مالی سپورٹ دی گئی، رائس سیکٹر کو کبھی ای ڈی ایف سے مالی معاونت فراہم نہیں کی گئی، اس لیے بورڈ نے چاول ایکسپورٹرز کو ریلیف دیا، ماضی میں ایسی امداد کئی مرتبہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو فراہم کی گئی۔

وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں چاول کی برآمدات میں کمی ہوئی، اس سال دنیا میں چاول کی پیداوار بڑھی ہے، بھارت نے 24-2023 میں چاول برآمد نہیں کیا، اس سال بھارت نے برآمدات شروع کردیں۔

حکام  کا کہنا ہے کہ بھارتی برآمدات کے باعث عالمی مارکیٹ میں چاول کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ہمارے اور ان کے ریٹ میں 20 ڈالر کا فرق آ رہا تھا، ایران میں پاکستانی باسمتی نان باسمتی بنا کر فروخت کیا جا رہا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید